یہ پیام دے گئی ہے مجھے باد صبح گاہی
کہ خودی کے عارفوں کا ہے مقام پادشاہی
تری زندگی اسی سے، تری آبرو اسی سے
جو رہی خودی تو شاہی، نہ رہی تو روسیاہی
نہ دیا نشان منزل مجھے اے حکیم تو نے
مجھے کیا گلہ ہو تجھ سے، تو نہ رہ نشیں نہ راہی
مرے حلقۂ سخن میں ابھی زیر تربیت ہیں
وہ گدا کہ جانتے ہیں رہ و رسم کجکلاہی
یہ معاملے ہیں نازک، جو تری رضا ہو تو کر
کہ مجھے تو خوش نہ آیا یہ طریق خانقاہی
تو ہما کا ہے شکاری، ابھی ابتدا ہے تیری
نہیں مصلحت سے خالی یہ جہان مرغ و ماہی
تو عرب ہو یا عجم ہو، ترا ’لَا اِلٰہ اِلاَّ‘
لغت غریب، جب تک ترا دل نہ دے گواہی
چهٹا حصہ.....
تو ہما کا ہے شکاری، ابھی ابتدا ہے تیری
نہیں مصلحت سے خالی یہ جہان مرغ و ماہی
تشریح
هما ایک خیالی پرندہ ہے .
یونانی، ایرانی دیومالائی کہانہوں میں اسکا زکر ہے۔۔ھما کا زکر صوفی شاعری میں سب سے پہلے فرید الدیں عطار نے کیا تھا اور پھر یہ روایت چل پڑی
اور صوفی لوگ نے اسے انسان کو مشکل سے مشکل جدوجہد کرنے کے لیے استمال کیا ہے
............................................................................
اگر تو بلند مرتبہ کام کرنا چاہتا ہے تو پہلے اپنے اردگرد کے حالات کو دیکھ۔اپنی صلاحتیں پختہ کر اور پھر اصل شکار کی طرف توجہ دے۔
اس کو دوسری حوالے سے ہم ایسے بهی کہ سکتے ہیں کہ ھما پرندہ جو غائب رہتا ہے اور اسکا شکار کرنا مشکل ہے۔ ٓاصل شکار حاصل کرنے سی پہلے شکار کرنے کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔اور اگر خودی مقصود ہے تو پہلے اسوہ حسنہ ﷺ کو اپنائیں پھر آپ ھما یعنی وہ چیز جو آپ سے ابھی پو شیدہ ہے وہ آپ شکا کر لیں گے۔۔خودی کے اسرار جان جائیں گے۔
اے مسلمان تیرا نصب العین بهت بلند ہے یعنی دنیا میں نیابت الہیہ کے مقام پر فائز ہونا . لیکن اس کے حصول کے لیے پہلے تو کاائنات کی قووتوں کو مسخر کر .اس کے بعد تو ہما کا شکار کر سکتا ہے یہ دنیا اور اس میں جو کچه ہے سب کو اللہ نے مصلحت سے پیدا کیا ہے تاکہ تو اسے اپنی خودی کی تکمیل کے لیے استعمال کرسکے ......
ایڈمن
اپنا مقام پیدا کر
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔